25 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد…آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران کئی ناخوشگوار واقعات دیکھنے میں آئے ، فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہنگامہ آرائی کے باعث کئی مقامات پر پولنگ معطل ہوگئی ہے۔

ابنا: ایل اے 17 پونچھ ون پولنگ اسٹیشن 32 پر فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد پولنگ بند کردی گئی۔ حلقہ نمبر 6 بٹلیاں ، ضلع پونچھ کے علاقے عباس پور، جبار، مظفر آباد کے علاقے بٹلیاں، رنجاتا،ایل اے 22 بلوچ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 121 میں مختلف ناخوشگوار واقعات کے باعث پولنگ روک دی گئی۔ ایل اے 4 میرپور 4 میں لالی پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار عوینا رخسار کے حامیوں میں تصادم سے 7 افراد زخمی ہوئے جس پر پولنگ بند کردی گئی۔ ایل اے23،24،25 اور 26 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ موخر کی گئی۔ حلقہ ایل اے 17 پونچھ عباس پور میں پولنگ اسٹیشن نمبر 31 میں دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ حلقہ ایل 12 کھوئی رٹہ 5 میں پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حامیوں میں مسلح تصادم سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حلقہ ایل اے 14 وسطی باغ میں پولنگ اسٹیشن پر پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں تصادم سے 3 افراد زخمی ہوئے۔ ایل اے 26 مظفر آباد، ایل اے 13 باغ 3 کے سنگڑ بٹارا پولنگ اسٹیشن اور ایل اے 8 کوٹلی ون کے باغ نمبر 20 کے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعات میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھرگوجرانوالہ میں حلقہ ایل اے 31 جموں 2 میں پولنگ اسٹیشن پر خواتین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت